6 جنوری 2013 - 20:30

افغانستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور افغانستان کے سفارتی تعلقات گذشتہ چند سالوں کے دوران عروج پر رہے ہیں۔

ابنا: افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسی زئی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گـئے سوال پر ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کے حالیہ دورۂ افغانستان کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین وسیع تاریخی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور ایرانی  اور افغان حکام نے ان تعلقات کی مزید مضبوطی بالخصوص اقتصادی شعبے میں ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کررہے ہیں ۔
جانان موسی زئی نے ایران کی چابہار بندرگاہ میں ایران اور افغانستان کے تعاون کے بارے میں کہا کہ ایران ، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تین فریقی معاہدے میں کئی معاملات پر اتفاق حاصل ہوا ہے جس سے تعاون میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

.......

/169